فریداللہ فش پوائنٹ کے قریب:جی ایل آئی سے سولہ کلوچرس برآمدکرکے دوملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس تھانہ کینٹ کی بڑی کاروائی دو منشیات فروش گاڑی سمیت گرفتار، 16 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد، مقدمہ درج۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ سردار رفیق نے ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ کی حدود فریداللہ مچھلی فروش کے قریب موٹر کار،GLI نمبر RIC46 کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی سے 15 کلو 961 گرام چرس برآمد کر لی گاڑی میں سوار دو ملزمان محمد طارق ولد فیض عالم سکنہ بالاکوٹ اور تنویر احمد ولد محمد اکرم سکنہ شنکیاری کو گرفتار کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!