نئی حلقہ بندیاں:ایبٹ آباد کینٹ کے وارڈز چارسے بڑھاکردس کردیئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کینٹ کو اے کلاس کا درجہ ملنے کے بعد ایبٹ آباد کنٹونمنٹ کے وارڈ چارسے بڑھاکردس کردیئے گئے۔ کینٹ بورڈ کا آئندہ الیکشن نئی حلقہ بندیوں کے مطابق منعقد کرانے کا اعلان۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق مقررہ کمیٹی نے کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے مندرجہ ذیل دس حلقوں میں آئندہ الیکشن کے لئے ابتدائی مجوزہ حلقہ بندیاں شق نمبرچھ، کنٹونمنٹ لوکل گورنمنٹ الیکشن قوانین 2015ء کے تحت ترتیب دی ہیں۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہیں۔

وارڈ نمبرایک سرسیّدکالونی میں مندرجہ ذیل علاقے شامل کئے گئے ہیں:

رحمت سٹریٹ منڈیاں، سرسیّدکالونی، واپڈاکالونی کمپلیکس، کامسیٹس یونیورسٹی روڈ، جاوید شہید روڈ

وارڈ نمبردوجناح آبادمیں مندرجہ ذیل علاقے شامل کئے گئے ہیں:

حبیب اللہ کالونی، اعوان پلازہ منڈیاں، جناح آباد، لوئرجناح آباد، ٹوبہ کیمپ

وارڈ نمبرتین میرامیرپورمیں مندرجہ ذیل علاقے شامل کئے گئے ہیں:

اسپیدار، تکیہ، میرامیرپور، نیلورسیّداں، فالورکالونی

وارڈ نمبرچارٹھنڈاچوہامیں مندرجہ ذیل علاقے شامل کئے گئے ہیں:

کھولے چوناکاری، ڈنہ چوناکاری، فالورکالونی، عباسیہ کالونی الیاسی مسجد، ہاشمی کالونی بلال ٹاؤن، محلہ گڑھی بلال ٹاؤن

وارڈپانچ بلال ٹاؤن میں مندرجہ ذیل علاقے شامل کئے گئے ہیں:

بلال کالونی، ہاشمی کالونی بلال ٹاؤن، پی ایم اے لنک روڈ، لنک روڈ نڑیاں، جدون کالونی نڑیاں

وارڈچھ نیازی کالونی میں مندرجہ ذیل علاقے شامل کئے گئے ہیں:

ایبٹ آباد کنٹونمنٹ، حسن ٹاؤن، نیازی کالونی، لالہ زار کالونی، گلبرگ کالونی

وارڈسات نڑیاں کالونی میں مندرجہ ذیل علاقے شامل کئے گئے ہیں:

ملٹری اکیڈمی، جدون کالونی نڑیاں

وارڈنمبرآٹھ نورکالونی میں مندرجہ ذیل علاقے شامل کئے گئے ہیں:

نورکالونی مری روڈ، سی ایم ایچ سروس کوارٹر، جدون کالونی لنک روڈ، گلستان کالونی، آفس لائن کوارٹر، لاکٹ لائن کریم پورہ، نورکالونی مری روڈ

وارڈنمبرنوایم ای ایس کالونی میں مندرجہ ذیل علاقے شامل کئے گئے ہیں:

ایم ای ایس کالونی، البدرکالونی، شبیرشریف روڈ، مارٹرلین، رحمت آباد، شیخ ڈھیری، سکندرآباد، اقبال روڈ

وارڈنمبردس کاغان کالونی میں مندرجہ ذیل علاقے شامل کئے گئے ہیں:

گلشن اقبال روڈ، لمبی ڈھیری، فوڈگودام جھنگی، گلشن غازی کالونی، مدنی گلی کاغان کالونی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!