بیس سالہ بدقماش نوجوانوں کی پانچ سالہ بچی کیساتھ زیادتی۔ ویڈیو بھی بنالی۔مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد: بیس سالہ بدقماش نوجوانوں کی پانچ سالہ بچی کیساتھ زیادتی۔ ویڈیو بھی بنالی۔مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس ضمن میں گاؤں بٹنگی، کوکل برسین حویلیاں کے رہائشی شخص (م۔ر)نے تھانہ حویلیاں میں اپنی پانچ سالہ بیٹی (م) کے ہمراہ ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا گاؤں بٹنگی کے رہائشی بیس ملزم منیب احمد ولد علی اکبر سکنہ بٹنگی نے میری پانچ سالہ بیٹی (م) کیساتھ جنسی زیادتی کی اور موبائل فون پر ویڈیو بھی بنائی۔ گزشتہ روزعشاء کی نماز کے بعد میرے چچا زاد بھائی اشفاق احمد ولد عبدالرزاق نے مجھے اپنے گھر بلایا اور اپنے موبائل فون میں بچی کیساتھ زیادتی کی ویڈیو دکھائی۔ جس میں منیب احمدمیری بیٹی کو اپنی گود میں بٹھاکر زناء کاری کرتا دکھائی دیا۔ میں نے اپنی پانچ سالہ بیٹی سے جب اس بابت پوچھا تو اس نے بتایاکہ منیب احمد اوربیس سالہ اسامہ ولد محمد آصف چند روزقبل مجھے گھر کے باہر گلی سے اپنے ساتھ کھیتوں میں لے گئے۔ جہاں منیب احمد اور اسامہ نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ متاثرہ شخص کی رپورٹ پر تھانہ حویلیاں میں علت نمبر: 667 زیر دفعات 376/34 اور 48/53چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ملزمان منیب احمد اور اسامہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ دونوں ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!