سہاگ رات کو دلہن کو زہردیکرقتل کرنے کا ڈرامہ بے نقاب۔

مانسہرہ:سولہ دسمبر کو ٹینکی موڑ میں شادی کی پہلی رات دولہا اور دولہن کی گیس لیکیج کے باعث ہلاکت کا ڈرامہ بے نقاب لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زہر دینے کے باعث قتل کا ثبوت مل گیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف FIR درج کردی۔ذرائع کے مطابق۔ ٹینکی موڑ میں میں 16 دسمبر کو شادی کی پہلی رات دولہا اور دولہن کی ہلاکت کو دولہا کے ورثاء کی جانب گیس لیکج کے باعث پیش کیا تھا۔ مگر لڑکی کے والدین نے شک گزرنے پر قبر کشائی کی درخواست دی۔ جس پہ دولہا اور دولہن دونوں کی قبر کشائی کی اور سمپل فرانزک لباٹری بھیجے گئے۔لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ جب فرانزک لیبارٹری سیمپل پہنچائے گے۔ تو انہوں نے لڑکے کے سیمپل لینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے کے سیمپل کی سیل ٹھیک طریقے سے بند نہیں کی گئی تو ہمارے اصرار پر انہوں نے سیمپل لے تو لیے لیکن انہوں نے کہا کہ اس کے رزلٹ کی ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ لڑکی کے والدین نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اس کیس کو کمزور کرنے کے لیے لڑکے کے سیمپل مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں بدلے گئے ہیں۔کیونکہ لڑکی کی رپورٹ میں زہر سے موت ثابت ہوگئی ہے اور لڑکے کی رپورٹ میں کسی قسم کی کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری احکام بالا سے درخواست ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ڈی پی او۔مانسہرہ صادق بلوچ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد ہی ہیں ملزم قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!