تعلیمی اداروں کے نوطلباء کورونا وائرس سے متاثر۔ محکمہ صحت نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبردوکو مکمل جبکہ آٹھ تعلیمی اداروں کے کلاس رومز کو پانچ روز کیلئے سیل کردیا۔

ایبٹ آباد: تعلیمی اداروں کے نوطلباء کورونا وائرس سے متاثر۔ محکمہ صحت نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبردوکو مکمل جبکہ آٹھ تعلیمی اداروں کے کلاس رومز کو پانچ روز کیلئے سیل کردیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے دفتر سے جاری کئے جانیوالے مراسلے کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر دو ایبٹ آباد کے چھ، فرنٹیرمیڈیکل کالج کے ایک، گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ایک کے ایک، ایبٹ لاء کالج کے ایک، گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول ایبٹ آباد کے ایک، وویمن میڈیکل کالج کی ایک، گورنمنٹ پرائمری اسکول کوزہ گلی کے ایک، میرپور پبلک ہائی اسکول ایبٹ آباد کے ایک اور ایبٹ آباد پبلک اسکول کے ایک طالبعلم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر دو کو پانچ روز کیلئے سیل کردیاگیاہے۔ جبکہ دیگرسکولوں کے کلاس رومز کو پانچ روز کیلئے سیل کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق والدین اور سکول انتظامیہ سے کہاگیاہے کہ کورونا وائرس کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیاہے۔ اگر ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد نہ کیا گیا تو سکولوں کے بچوں میں کورونا وائرس پھیل سکتاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!