ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ پنڈکرگوخان میں محفل میلاد سے علماء کرام کا خطاب۔

تناول(جہانگیر شاہ) ملک بھر کی طرح تناول میں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی محافل کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں المدینہ مسجد سرہا پنڈکرگو خان میں شاندار محفل عید میلاد النبیﷺ کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس نامور علمائے کرام سماجی رہنماؤں کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی خصوصی خطاب حضرت مولانا محبوب الہی جامع مسجد شیروان خورد نے کیا مولانا نے حضرت محمدمصطفی ﷺ کے اسوہ حسنہ اور عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے جامع اور مفصل خطاب کیا فرانس کی جانب سے آقاﷺ کے خاکے شائع کرنے پر عالم اسلام کی جانب سے شدید مذمت کی مولانا محبوب الہی کے خطاب کے دوران بھی عاشقان رسول ﷺ جھوم جھوم کرکے آقا کی شان میں نعرے لگاتے رہے ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

مولانا نے حاضرین محفل کو دلیلوں سے ثابت کرکے بتا دیا کہ گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا یہ ہے مومن مسلمان کا کامل ایمان آقاﷺ کے بتائے ہوئے دین پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے جس دل میں آقاﷺ کی محبت نہیں وہ دل ویران کالی کوٹھڑی کے مترادف ہے سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ کی کامیابی و حکمرانی عالمی دنیا پر دین اسلام کے غلبے کے لیئے خصوصی دعا بھی کی گئی پروگرام کے انعقاد کے لیئے خصوصی تعاون تاج خان تنولی نے کیا تاج خان تنولی ہر سال عیدمیلادالنبی ﷺ کی محفل کا انعقاد کرتے ہیں جس میں علمائے کرام اور ثنا خواں حضرات بھرپور شرکت کرتے ہیں پروگرام کے مہمان خصوصی حاجی معروف خان رکڑاں اور ریٹائرڈ پولیس آفیسر سلیم خان شیروانی تھے پرگرام کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!