امام مسجد اللہ یارکے قتل میں نامزد ملزم گرفتار، آلہ قتل پستول 9ایم ایم برآمد۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)نیو جاگل دھمکار کالونی میں امام مسجد کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار، آلہ قتل پستول 9ایم ایم برآمدایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز نے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان کے جاگل میں قتل ہونے مسجد امام کیس کے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کچھ عرصہ قبل تھانہ کھلابٹ کی حدود نیو جاگل دھمکار کالونی میں صبح کی نماز کے لئے اعلانات پر امام مسجد اللہ یار کے قتل کا واقع رونما ہوا۔ جو ملزم محمد نواز ولد میر حیدر سکنہ دھمکار کالونی نیو جاگل کے خلاف زیر دفعہ 302کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ایس پی انوسٹی مجیب الرحمن، ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز اور دیگر افسران کو مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ ملزم بعد از وقوعہ موقع سے روپوش ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے تفتیشی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں کرتی رہی۔

ملزم سابقہ عسکری ملازم بھی تھا۔ ملزم کی چھاپہ زنیوں کے دوران ملزم کو پناہ دینے اور خرچہ خوارک دینے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں عمل لائیں گئی۔ ملزم کی رپوشی پر ملزم کے خلاف 512 کے تحت چلان عدالت میں دے کر ملزم نواز کو عدالت سے اشتہاری کروانے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر گرفتاری کے لئے کاروائیوں کا عمل بھی جاری رہا۔ آج مورخہ 26 مارچ 2021 کو ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ علی فرمان نے ہمراہ تفتشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ناڑہ جنگل میں کاروائی کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم محمد نواز کو گرفتار کرلیا اور قبضہ سے آلہ قتل پستول 9ایم ایم بھی برآمد۔ مقدمہ میں میرٹ کی بناء پر تفتیش کو جاری رکھتے ہوئے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!