ٹورسٹ پولیس میں اٹک پارکی بھرتیاں۔ مقامی خصوصاً گلیات کے نوجوان بھرتیوں سے محروم۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ٹورسٹ پولیس میں اٹک پارکی بھرتیاں۔ مقامی خصوصاً گلیات کے نوجوان بھرتیوں سے محروم۔ پاکستان عوامی تحریک ہزارہ کے صدر نصیر خان جدون نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹورسٹ پولیس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ ایبٹ آباد میں ٹورسٹ پولیس میں اٹک پار کے اضلاع کے نوجوانوں کو بھرتی کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ٹورسٹ پولیس کیلئے گلیات کے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کرنا ان کا حق بنتا ہے۔ لیکن ٹورسٹ پولیس میں گلیات تو دور کی بات ایبٹ آباد کے نوجوانوں کو بھی بھرتی نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے پاکستان عوامی تحریک ہزارہ ریجن کے صدر نصیر خان جدون نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹورسٹ پولیس ایبٹ آباد میں مقامی نوجوان کے حقوق پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں۔ نوشہرہ اور مردان کے ڈومیسائل کے حامل لوگوں کی بھرتیاں منسوخ کرکے مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!