محکمہ خوراک نے ایک ٹن مردہ گوشت تلف کردیا۔

ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے) ڈائریکٹر فوڈ اور ڈی ایف سی کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک ایبٹ آباد عظمیٰ شاہ کے انسپکٹر ثاقب میر کے ہمراہ قلندر آباد و گرد و نواح میں چھاپے بڑی مقدار میں مردہ گوشت فروخت کرنے والے تاجروں کو دھر لیا گیا ایک ٹن گوشت عظمیٰ شاہ نے تحویل میں لے کر موقع پر تلف کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر فوڈ کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک ایبٹ آبادعظمیٰ شاہ نے انسپکٹر ثاقب میر کے ہمراہ قلندر آباد میں چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران متعدد ایسے تاجروں کو دھر لیا گیا جو کہ مردہ مرغیوں کا گوشت اور قیمہ بنا کر فروخت کررہے تھے۔ عظمیٰ شاہ نے اس موقع پر مردہ مرغیوں کا ایک ٹن سے زائد گوشت تحویل میں لیکر موقع پر تلف کروا دیا۔ عظمیٰ شاہ نے اس موقع پر دیگر دکانوں پر بھی چھاپے مارے اور متعدد تاجروں کو بھاری جرمانے عائد کردیئے۔ عظمیٰ شاہ کی کارروائی پر صارفین کی طرف سے بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ عوام میں بیماریاں فروخت کرنے والوں کیخلاف عظمیٰ شاہ اسی طرح اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے صارفین کو ریلیف فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!