بیروزگاروں کو لوٹنے والے نوسربازکے لواحقین نے تفتیشی افسرپرتشدد کے جھوٹے الزامات لگادیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بیروزگاروں کو لوٹنے والے نوسربازکے لواحقین نے تفتیشی افسرپرتشدد کے جھوٹے الزامات لگادیئے۔ اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ بیروزگارنوجوانوں اورخواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر محمود نامی شخص لاکھوں روپے بٹور رہاتھا۔اس نوسرباز شخص کی وجہ سے درجنوں افراد نہ صرف لٹ گئے بلکہ مقروض بھی ہوگئے۔ میرپورتھانہ کے تفتیشی نے ملزم کا عدالت سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کررکھا تھا۔ جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر ملزم کو عدالت میں دوبارہ پیش کیاگیا۔ جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ عدالت میں ملزم کی جانب سے پولیس پر کسی بھی قسم کے تشدد کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔ تاہم نوسرباز محمود کے لواحقین نے تھانہ میرپور کے تفتیشی سرور پرتشدد کے الزامات لگائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!