بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز چارکلوچرس اور180گرام آئس سمیت گرفتار۔ تفتیش کا دائرہ کاروسیع کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز چارکلوچرس اور180گرام آئس سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ شملہ پہاڑی کا رہائشی اعجاز ولد عزیز الرحمن آئس، چرس اور دیگر منشیات کی فروخت کھلے عام کررہاتھا۔ ملزم عرصہ دراز سے جیل میں بھی منشیات کی ترسیل میں ملوث رہا ہے۔چند ماہ قبل اعجاز نے ایبٹ آباد سپیشل پولیس کے چند اہلکاروں پر الزام لگایاکہ ان اہلکاروں نے رشوت لیکر اس کا مال بھی ہڑپ کرلیا۔ جس پر سپیشل پولیس کے اہلکاروں میرفگن اور دیگر کیخلاف تھانہ میرپور میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس ایف آئی آر کو پولیس اہلکاروں نے پشاور ہائیکورٹ میں جھوٹا قرار دیتے ہوئے چیلنج کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او عامر ملک نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز کو منشیات کی ترسیل کے دوران گاڑی سمیت گرفتار کرکے چارکلوگرام چرس اور 180گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی سی ڈی آر کے ذریعے اور دوران تفتیش حاصل ہونے والی خفیہ معلومات کی روشنی میں اس کے نیٹ ورک میں شامل تمام لوگوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!