ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر حویلیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں۔ارشد ولد شاہنواز سکنہ کوکل حویلیاں سے دو کلو ساڑھے تین سوگرام چرس اورسات سو گرام ہیروئن، احسن ولد جاوید سکنہ حویلیاں سے ایک کلو بیس گرام چرس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے الماس خان، ایس ڈی ایف او امان اللہ خان، حلقہ پٹواری، ٹی ایم اے انکروچمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ […]