کورونا وائرس بحران:نوسرباز مالامال۔مخیر حضرات ہوشیار رہیں۔

ایبٹ آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے پورا ملک لاک ڈاؤن ہے۔ جس کی وجہ سے غریب اور دیہاڑی دارلوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ اس نازک وقت میں جبکہ بہت سے مخیر حضرات لوگوں کو ان کے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں۔ اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے نوسرباز لوگ سوشل میڈیا پرغریب اور مستحق لوگوں کی مدد کے حوالے سے اشتہارات اوراپیلیں لگا کر چندہ جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ ایبٹ آباد میں چند گروپ ایسے ہیں جو کہ مخیر حضرات سے فنڈز لینے میں مصروف ہیں۔ ایسے نوسربازوں نے یہ طریقہ کار اختیار کررکھاہے کہ بیک وقت بہت سے لوگوں سے لاکھوں روپے وصول کرلئے جاتے ہیں اور انہیں کہا جاتاہے کہ مستحق اور سفید پوش لوگوں کو ان کے گھروں تک راشن پہنچایا جارہاہے۔ مثال کے طور پر اگر پانچ مخیرحضرات سے فی کس دو لاکھ روپے کے حساب سے اگر دس لاکھ روپے لئے گئے ہیں توصرف دولاکھ کا راشن غریبوں میں تقسیم کرکے پانچوں مخیر حضرات کو راشن کی تقسیم کی تصاویر اور ویڈیو وغیرہ دکھا کر آٹھ لاکھ روپے ہڑپ کر لئے جاتے ہیں۔

وائس آف ہزارہ کی ٹیم کی جانب سے تمام مخیرحضرات کو آگاہ کیاجاتاہے کہ اگر آپ سفید پوش اور غریب لوگوں کی اس مشکل گھڑی میں امداد کرنا چاہتے ہیں تو چوکوں چوراہوں میں بیٹھے ہوئے پیشہ ور لوگوں کو کسی بھی قسم کی امداد نہ دیں۔ آپ مختلف علاقوں کے اچھی شہرت کے حامل لوگوں کی مدد سے مستحق افراد کی فہرستیں بنالیں۔ اس کے بعد تمام راشن وغیرہ اپنی نگرانی میں خود تقسیم کروائیں۔ کسی کے ہاتھ میں کوئی پیسہ نہ دیں۔ تاکہ آپ کی عطیہ کی ہوئی رقم حقیقی غریبوں تک پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!