نوسربازشخص نامی گرامی کپڑوں کی دوکان میں ایک لاکھ سے زائد کا فراڈ کرکے فرار۔

ایبٹ آباد:نوسربازشخص نامی گرامی کپڑوں کی دوکان میں ایک لاکھ سے زائد کا فراڈ کرکے فرار۔اوپرتصویر میں دکھائے دیئے جانیوالے شخص نے سپلائی میں واقع ایک گارمنٹس کی دوکان سے ایک لاکھ آٹھ ہزار کے کپڑوں کی خریداری کے دوران فراڈ کرکے فرار ہوگیاہے۔

برانچ منیجرافتخارخان کے مطابق اس نامعلوم شخص نے ہماری دوکان میں آکر کہاکہ وہ ہری پور سے آیا ہے اور اس نے خریداری کرنا ہے۔ایک لاکھ آٹھ ہزار کی خریداری کے بعد اس شخص نے مجھے چالیس کویتی دینار دیتے ہوئے کہاکہ میرے پاس پاکستانی کرنسی نہیں ہے۔ آپ یہ رکھ لیں بعد میں منی چینجرسے تبدیل کروالینا اور مجھے اس کے بدلے پاکستانی روپے دے دیں۔ جس پر اس شخص کوکویتی دینا کے پاکستانی کرنسی کے تناسب سے اکیس ہزار آٹھ سو روپے کیش دے دیئے گئے۔

باتوں باتوں کے دوران یہ شخص کپڑے لے کر خاموشی کیساتھ چلا گیا۔ جب یہ شخص غائب ہوا تو اس کو بہت تلاش کیاگیا لیکن یہ نہیں ملا۔ اگلے روز جب منی چینجر سے چالیس کویتی دینا تبدیل کرانے گیا تو معلوم ہواکہ دینا بھی ایکسپائر دے دیئے گئے ہیں۔مذکورہ نوسرباز شخص کیخلاف پولیس چوکی سپلائی میں رپورٹ درج کروادی گئی ہے۔ پولیس اس شخص کی گرفتاری کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔اگر اس شخص کے بارے میں کسی کے پاس معلومات ہوں تو اس نمبر پر اطلاع دیں۔ اس شخص کو پکڑوانے والے کو معقول انعام بھی دیاجائے گا۔
برائے رابطہ:03325416095

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!