صفدرتنولی ایڈوکیٹ کی کوششیں: این ٹی ایس کے کارکنوں نے قلندرلودھی کے ہاتھ پر بیعت کرلی۔

ایبٹ آباد/تناول: صفدرتنولی ایڈوکیٹ کی کوششیں: این ٹی ایس کے کارکنوں نے قلندرلودھی کے ہاتھ پر بیعت کرلی۔تناول یوتھ ونگ اوراین ٹی ایس نمائندگی تناول سے تنظیم کے سرکردہ عہدے داروں نے اپنی جملہ برادری کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔گزشتہ روز صوبائی وزیر خوارک حاجی قلندر لودھی کی رہائش گاہ لودھی آباد میں این ٹی ایس کے چیئرمین گلزیب تنولی،صدر عبدالرف تنولی و دیگر عہدیداروں نے صفدر تنولی ایڈوکیٹ کی قیادت میں صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی سے ملاقات کی اور باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے وفد نے میڈیا کو بتایا کہ ہم اپنی سابقہ ساری تلخیاں بھلا کر تناول کے وسیع تر مفاد میں پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ہم سب مل کر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے تناول کی تعمیروترقی کے بہتر کردار ادا کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی این ٹی ایس کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے فیصل گیلانی بھی زیادہ دیر تک پی ٹی آئی کی کشتی میں سوار نہیں رہ سکے تھے اور محض چند ہفتوں بعد ہی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک لبیک میں شامل ہوگئے تھے اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے شامل ہونے والے لوگ کب تک پی ٹی آئی کا ساتھ نبھائیں گے؟

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!