سینئرسول جج ایڈمن اشتیاق احمد آل پاکستان جو ڈیشنل ایمپالائز ایسو سی ایشن ہزارہ کی تنظیموں سے حلف لے لیا۔

ایبٹ آباد:سینئرسول جج ایڈمن اشتیاق احمد نے کہاہے کہ حقیقی انصاف کی فراہمی میں جو ڈیشری سٹاف کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ہمارے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔ ہمیشہ جو ڈیشری عملہ کو وہ عزت ومقام دیا جسکے وہ مستحق ہیں ان کا رتبہ ومرتبہ بھی دوسروں کی طرح مقدم ہے۔میرے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں جب بھی کسی جائز مسئلہ پر ضرورت ہو آسکتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز آل پاکستان جو ڈیشنل ایمپالائز ایسو سی ایشن تورغر،کوہستان،ایبٹ آباد،ہریپور کی الگ الگ تقریب حلف وفاداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر امد شنواری،صوبائی جنرل سیکرٹری منتظر،الیکشن کمشنر وحید جان،بحرام خان،عیسیٰ خیل،صوبائی سینئر نائب صدر سہیل، سینیئر نائب صدر ولی خان ورگر،محمد اسماعیل صدر تورغر،رضا محمد سینیئر نائب صدر ہریپور،محمد یونس صدر بٹگرام کے علاوہ تنظیموں کے عہدیدران کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔قبل ازیں جو ڈیشنل ایمپلائریونین کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے امجد شنواری نے کہا کہ ملازمین ایمانداری،دیانت داری کو اپنا ئیں۔عدالتوں میں آنے والے سائلان سے خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے۔لوگ آپ کے پاس انصاف کی امید لیکر آتے ہیں۔دنیا وآخرت کی کامیابی کیلئے اپنی زمہ دار ی خلوص نیت سے نبھائیں۔

ولی خان ودیگر نے ایسو سی ایشن کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کئی سالوں کی جدو جہد کا ثمر ہے کہ پورے صوبے میں ایک مضبوط فعال تنظیم بن چکی ہے آپس کے اتحاد واتفاق سے ہی مسائل حل ہوں گے لوگ ہم پر اعتماد نہیں کرتے اور بدنام سمجھتے ہیں۔ہم نے اپنے کردار اور عمل سے اپنے اوپر لگے دھبے کو ختم کرنا ہے لوگوں کی خدمت کرنی ہے زبان کو استعمال کرتے وقت اپنی نیک استعمال کریں۔ہم سب کا مشترکہ کاز ہے انصاف کی فراہمی قبل ازیں کو شان کی ضلعی انتظامیہ سے صوبائی صدر امجد شنواری تورغر کی کابینہ سے منتظر شاہ ہریپور کا بینہ۔ولی محمد خان ودیگر اور ایبٹ آباد کی کابینہ سینیئر سول جج ایڈمن اشتیاق احمد نے حلف لیا۔تقریب سے چاروں تنظیموں کے صدر وضلعی عہد یدران نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!