شراب کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار ہونیوالے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سیکورٹی گارڈعبیدکو رہائی مل گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ فرمان علی نے بدنام زمانہ منشیات فروش ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سیکورٹی گارڈ عبید کی ضمانت منظور کرلی پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان۔ناقص تفتیش کے باعث ملزم کی درخواست ضمانت منظور۔ ذرائع کے مطابق چند یوم قبل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بابر ظہور آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی تنویر احمد نے کاروائی کے دروان شملہ پہاڑی کے مقام سے کیری ڈبہ سے 39 بوتل شراب برآمد کرکے ملکپورہ کے رہائشی ملزم عبید ولد بشیر ساکنہ شملہ ہل کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا جسکو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا ملزم کی درخواست ضمانت علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کی گئی گزشتہ روز ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی عدالت نے سرکاری وکیل اور ملزم کے وکیل کے دلاہل سننے کے بعد ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ پولیس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف صرف کاغذوں کا پیٹ بھرنے اور افسران کو پھرتیاں دکھانے کے لیے مقدمات درج کرتے ہیں لیکن افسوس کہ پولیس کا شعبہ تفتیش ایزی لوڈ کی حد تک محدود ہے ناقص تفتیش کے باعث اکثر ملزمان عدالت سے باآسانی چھوٹ جاتے ہیں جسکی وجہ سے آئے روز منشیات فروشی کے دھندے میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے عوامی حلقوں نے ڈسٹرک پولیس آفیسر سے اپیل کی ہے کہ پولیس کے شعبہ تفتیش چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ان کا قبلہ درست ہو اور منشیات فروشی کے دھندے میں خطر خواہ کمی آئیگی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!