اوباش نوجوان کی لڑکی کیساتھ چھیرخانی۔ لڑکی کی والدہ پر تشدد۔ کپڑے پھاڑ ڈالے۔ مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اوباش نوجوان کی لڑکی کیساتھ چھیرخانی۔ لڑکی کی والدہ پر تشدد۔ کپڑے پھاڑ ڈالے۔ مقدمہ درج۔ اس ضمن میں شیخ البانڈی کی رہائشی ایک خاتون نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کہاکہ اس کی بیٹی کو شاداب علی نامی نوجوان راستے میں آتے جاتے تنگ کرتا تھا۔بدھ کی شام لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ شیخ البانڈی سے گزر رہی تھی کہ شاداب علی سے ایک مرتبہ پھر آمنا سامنا ہو گیا۔ جس پر لڑکی کی والدہ نے شاداب سے چھیڑخانی پرگلاشکوہ کیا۔ شاداب علی نے طیش میں آکر لڑکی کی والدہ کو تھپڑ مارنا شروع کردیئے۔ جھگڑے کے دوران لڑکی کی والدہ کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔ جبکہ مارپیٹ کے دوران لڑکی کی والدہ کا ایک طلائی کانٹا بھی کان سے گرگیا۔ شور شرابے پر دوکاندار گل ولد شیرزمان، صدیق اور دیگر لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے تمام ماجرا اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ لڑکی کی والدہ کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں مضروبہ کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں شاداب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!