ایبٹ آباد میں قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور سمگلروں کیلئے کوئی جگہ نہیں: ڈی پی او سجاد خان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے کہاہے کہ ایبٹ آباد میں قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور سمگلروں کیلئے کوئی جگہ نہیں،اگر کسی بھی پولیس افیسر سپاہی کا تعلق منشیات فروش، سمگلروں اور قبضہ مافیا کی ساتھ ثابت ہوگیا ان کی خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈی پی او ایبٹ آباد نے تمام،ڈی ایس پی ایز،ایس ایچ اوز کو ہدایات کی ہیں کہ قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور سمگلروں کی ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے۔
میں نے نہ اپنے ٹرنسفر پوسٹینگ کیلئے سفارش کی ہے اور نہ کسی اور کا ایبٹ آباد پولیس میں سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر پوسٹینگ کیلئے سفارش قبول کروانگا۔ ایبٹ آباد پولیس عوام دوست ہے عوام کی تعاون سے ہم بہت کچھ کرینگے عوام کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہے کسی بھی شہری کی ساتھ پولیس نے زیادتی یا ڈیمانڈ کی وہ بلا خوف مجھے اپنا شکایت کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!