دس برس سے ایک ہی مسلم آبادپولیس چوکی پر تعینات اہلکار لاکھوں کمانے میں مصروف۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) دس برس سے ایک ہی مسلم آبادپولیس چوکی پر تعینات اہلکار ہزاروں روپے کے دیہاڑی لگانے لگا، اعلیٰ افسران نے آنکھیں بند کر لیں۔ تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کی حدود مسلم آباد چوکی پر تعینات پولیس اہلکار گزشتہ دس برسوں سے مسافر گاڑیوں میں سوار مسافروں کی ویڈیو بنانے پر تعینات ہے اور ہر گاڑی سے رقوم وصول کررہا ہے جبکہ قانونی طور پر ایسا کوئی بھی ٹیکس گاڑی والوں پر لاگو نہیں۔ مذکورہ پولیس اہلکارکے متعلق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نے اپنا ایک ذاتی ملازم بھی رکھا ہوا ہے جو اس کی معاونت اور رقم وصولی میں اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ پولیس اہلکار کے متعلق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس کا کوئی قریبی عزیز میڈیا نمائندہ ہونے کی وجہ سے افسران اس کی ٹرانسفر نہیں ہونے دیتے۔ ادھر ایبٹ آبادمیں 6سے زائد گاڑی اڈے کراچی لاہور کیلئے بکنگ میں مصروف ہیں جہاں سے روزانہ بیسیوں گاڑیاں نکلتی ہیں جن کی ویڈیوز اور تصاویر مسلم آباد چوکی کے قریب بنائی جاتی ہیں جن کے عوض رقم بغیر رسید گاڑی والوں سے وصول کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!