گلیات کے رہائشی بزرگ کورونا وائرس سے جاں بحق۔

ایبٹ آباد: گلیات کے رہائشی بزرگ کورونا وائرس سے جاں بحق۔ ذرائع کے مطابق اپرگلیات سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ جو کہ کراچی میں رہائش پذیر تھے۔ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ تاہم جمعہ کے روز ان کی کراچی میں وفات ہوگئی۔ متوفی کی لاش کو ایبٹ آباد منتقل کیاگیا۔تیرہ افراد متوفی کی میت کیساتھ کراچی سے ایبٹ آباد آئے۔ محکمہ صحت ایبٹ آباد نے متوفی کی لاش کو قرنطینہ سنٹر میں رکھا۔ ہفتہ کے روز انہیں اینٹی کورونا پروٹوکول کیساتھ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!