ڈی پی او کے حکم پرسودمافیا اورجعلی چیکوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والوں کیخلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی۔

ایبٹ آباد(پریس ریلیز)ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی واضح ہدایات کی روشنی میں سود مافیا اور جعلی چیکوں کے ذریعے شریف لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے نوسربازوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔ ڈی ایس پی لیگل ایبٹ آباد راشد خان۔جعلی چیکوں کے زریعے شریف شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے نو سرباز ہو جائیں ہو شیار اب ایبٹ آباد پولیس کی لیگل برانچ مکمل انکوئری کے بعد مظلوم افراد کی داد رسی ممکن بنا رہی ہے کوئی بے گناہ اب کسی نو سرباز کے چنگل میں نہیں پھنس سکے گا ڈی ایس پی لیگل ایبٹ آباد راشد خان کی سربراہی میں ایبٹ آباد پولیس مظلوم، شریف شہریوں کی ہر طرح سے امداد و رہنمائی میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ سود کے زریعے غریبوں کی زندگیاں برداد کرنے والے مافیا کے خلاف بھی ایبٹ آباد پولیس متحرک ہے لیگل برانچ کے ذریعے صاف شفاف انکوائری کے بعد ہر طرح سے انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!