ڈی پی او یاسرآفریدی کے حکم پر ایبٹ آباد میں سخت ناکہ بندیاں شروع کردی گئیں۔

ایبٹ آباد:پولیس ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی کی ہدایت پر ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندیاں منشیات، اسلحہ برآمد،ذرائع کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے، منشیات اور ناجائز اسلحہ کی ترسیل و سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران ناکہ بندیاں عمل میں لائی گئیں تمام ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات ناکوں پر جوانوں کے ہمراہ موجود رہے ایس ڈی پی اوز اپنے سرکلز میں مقررہ اوقات کے دوران گشت کے زریعے تمام امور کی نگرانی کرتے رہے اس دوران ضلع بھر سے مختلف کاروائیوں کے دوران 78 مشتبہ گان اور آوارہ گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،376 کمسن، غیر نمونہ و بلا نمبر پلیٹ، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی، 513کالے شیشے والی گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹائے گئے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 36 گاڑی مالکان کے خلاف دفعہ 279 پی پی سی کے تحت مقدمات درج ہوئے، ناکہ بندی کے دوران، 01پستول،01، 12بور بندوق،20کارٹوس، قبضہ پولیس کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت اور 02کلو 660گرام چرس،01,کلو 383 گرام ہیروئن برآمدگی پر ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!