سپلائی میں تیزرفتارموٹرسائیکل گاڑی میں جاگھسا۔ ایک بھائی جاں بحق دوسراشدیدزخمی۔

ایبٹ آباد: سپلائی میں تیزرفتارموٹرسائیکل گاڑی میں جاگھسا۔ ایک بھائی جاں بحق دوسراشدیدزخمی۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ اتوار کے روزبلال ٹاؤن گرگہ کا رہائشی ملک تیمورولدمحمد فیاض اپنے بڑے بھائی ملک سیفی اور دوست سرفراز کے ہمراہ جا رہاتھاکہ سپلائی میں موٹرسائیکل بے قابو ہوکر ایک گاڑی کی عقبی سمت میں جاٹکرایا۔ جس کے نتیجے میں ملک تیمور جاں بحق جبکہ اس کا بھائی ملک سیفی اور دوست سرفراز شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان ملک تیمور کے ورثاء کی جانب سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!