ہمارا فیس بک پیج

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر بارہ مزدورگرفتار۔ جیل منتقل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد: حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر بارہ مزدورگرفتار۔ جیل منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔ تاہم بہت سے لوگ کورونا وائرس کو گپ شپ سمجھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں دفعہ 144کا نفاذ کرکے چار سے زیادہ جمع ہونے والے افراد کو گرفتار کرلیا جاتاہے۔ سڑکوں پر آوارہ گھومنے والے افراد کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 186,188,190 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھجوایا جاتاہے۔ جہاں ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد ان کی ضمانتیں منظور کی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ہاشمی کالونی کی گلی نمبر پانچ میں تعمیراتی کام میں مصروف بارہ مزدوروں کو گرفتار کرکے تھانہ نواں شہر منتقل کیاگیا۔ جہاں ان کیخلاف حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرکے جیل بھجوا دیاگیاہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ غریب مزدوروں کے بجائے گھر تعمیر کرنے والے مالک کو گرفتار کیا جاتا۔اعلی حکام سے اپیل ہے کہ دفعہ 144 کی آڑ میں غریبوں کو بھوک سے نہ مارا جائے اور جیل بھیجنے کے بجائے ان کے گھروں میں باعزت طریقے سے راشن پہنچایا جائے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!