تیز رفتار گاڑی نے سڑک پر چلنے والی بچیوں کو ٹکر مار دی ایک بچی جاں بحق دوسری زخمی۔

ایبٹ آباد(اسپیشل رپورٹر) ماڈل تھانہ میرپور کی حدود میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک پر چلنے والی بچیوں کو ٹکر مار دی ایک بچی جاں بحق دوسری زخمی ہسپتال میں بچی کی ہلاکت پر ورثا کا شدید احتجاج ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا الزام گزشتہ روز کاکول اسپیدار کی رہائشی دو بچیاں گاڑی گاڑی الٹی ہونے کی زد میں آ گئیں جس سے حرمین زندگی کی بازی ہارگئی۔جبکہ عشال زخمی ہوگی جنھیں فوری طور پر ہسپتال پونچا گیا ہے دونوں بچیوں کا تعلق اسپیدار کاکول سے ہے اور دونوں بچیوں دوکان سے واپس گھر جا رہی تھیں کہ گاڑی کے نیچے آگئیہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کے ڈرائیور کو گرفتار کرے اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!