نواں شہر میں ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے نوجوان جاں بحق۔

ایبٹ آباد:تھانہ نواں شہر کی حدود گماواں میں ٹرک بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جاگرا۔ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی دونوں کو مقامی پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا اس ضمن میں ایس ایچ او نواں شہر پرویز خان نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدود گھماواں میں ٹرک نمبر 1779 c کرش لوڈ کرکے ایبٹ آباد جارہا تھا کہ خطر ناک موڑ میں ٹرک کی بریک فیل ہونے سے ٹرک گہری کھائی میں جاگرا۔جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 21 سالہ نور رحمان ساکنہ ٹنٹن موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مانسہرہ کا رہائشی ٹرک ڈرائیور شمس الرحمن شدید زخمی ہوگیا جس کی اطلاع ملتے ہی نواں شہر پولیس موقع پر پہنچ گئی جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا یہاں ڈاکٹروں نے نوررحمان کی موت کی تصدیق کردی جبکہ ڈرائیور کو علاج کے بعد گھر ریفر کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!