ہمارا فیس بک پیج

پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کے نتیجہ میں ڈیڑھ سالہ بچی قتل اور سات سالہ زخمی۔

ایبٹ آباد:ہربن کوہستان میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کے نتیجہ میں ڈیڑھ سالہ بچی قتل اور سات سالہ زخمی ہو گئی،واقعہ پر لواحقین کا ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا،ہفتہ کے روز ایبٹ آباد پریس کلب کے بائر زخمی ہونے والی 7 سالہ بچی عالیہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے لیاقت علی ولد اسپین ولی خان نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز پولیس کی موجودگی میں نعمت خان عمر کمانڈر نے درجنوں افراد کے ہمراہ فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ڈیڑھ سالہ بچی شازمین موقعہ پر ہی دم توڑ گئی اور 8سالہ بچی عالیہ زخمی ہوئی جس کو ایوب میڈیکل کمپلیکس لایا گیا۔

لیاقت علی کا کہنا تھا 9جون کو ارشاد ایڈووکیٹ اور عبداللہ قتل ہوا جس کی دعویداری سیاسی انتقام کے طور پر کی گئی جب کہ واقعہ میں ملوث عبدالرحمت اور عطا محمد سمیت تین افراد نے علاقہ کے جرگہ میں اعتراف جرم کیا تھا،جس کی ویڈیو بھی موجود ہے،پولیس نے اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کے بچائے دباؤ کے تحت مقدمہ درج کیا اور ان کے سات سے زاہد گھروں کو سیل کیا تھا جن کے معائنہ کے لئے پولیس موقعہ پر آئی تو مخالفین نے نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں ایک معصوم بچی کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا،اور ایک زخمی ہوئی ہے،مظاہرین نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ آئی جی خیبر پختونخوا کو تحریری درخواستیں دیں اور ڈی آئی جی ہزارہ کے بھی نوٹس میں لایا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جس کی زد میں بے گناہ افراد گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلی خیبر پختون خوا،آئی جی کے پی کے اور ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری نوٹس لینے اور انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔


شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!