کھوکھرمیرا میں موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق۔ ساتھی شدیدزخمی۔

حویلیاں کھوکھر میرا پر ٹریفک حادثہ ایک نوجوان جاں بحق دو شدید زخمی۔مقامی ذرائعکے مطابق گزشتہ روز شام چھ بجے کے قریب حویلیاں تھانہ کی حدود کھوکھر میرا کے مقام پر موٹر سائیکل سوار آیبٹ آباد سے آنے والے تین نوجوان تنویر ولد شبیر قوم عباسی سکنہ کسیل عامر ولد ممریز محسن ولد آفتاب ساکنان کسیل حویلیاں کی طرف اپنے کام سے واپس آرہے تھے۔

کھوکھر میرا کے مقام پر ایک دوسرے موٹر سائیکل نامعلوم سے ٹکرانے سے سڑک پر گرگئے۔دوسری جانب سے آنے والی کوسٹر تنویر ولد شبیر قوم عباسی سکنہ کسیل کے اوپر سے گزرنے سے تنویر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ حویلیاں کے ایس ایچ او کیڈٹ نذیر کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور جاں بحق ہونے والے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!