عیدالفطر والے روزماتم والے گھر پر حملہ۔ ایک قتل، پندرہ زخمی۔ باپ تین بیٹوں سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد: عیدالفطر والے روزماتم والے گھر پر حملہ۔ ایک قتل، پندرہ زخمی۔ باپ تین بیٹوں سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پولیس چوکی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے شبیر احمد ولد سردار محمد صادق سکنہ مالسہ نے بتایاکہ عیدالفطروالے دن ہمارے گھر میں والدہ مرحومہ کی دعاکے سلسلے میں لوگ آجارہے تھے۔ شام ساڑھے چاربجیولی استان ولد شیرزمان، عمران، عدنان، حشام، سعید پسران ولی استان، حنیف ولد محبوب، یوسف ولد بوستان، اسامہ ولد یوسف جوکہ اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس تھے، ہمارے گھر میں داخل ہوکر خواتین گھریلو کو گالی گلوچ شروع کردی۔ ہم لوگوں نے ان کو منع کیا تو ان لوگوں نے ہمارے اوپر حملہ کردیا۔ ان لوگوں نے گھر میں فائرنگ کی اور لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سیعلی گل ولد سردار گل خطاب، گل خطاب، عاقب نواز ولد نواز حسین شاہ، سیّد مجتبیٰ نواز ولد سیّد نواز شاہ، حارث قیوم ولد عبدالقیوم، طلال ولد سردار طاہر،حیات ولد شہریار کوزخمی کردیا۔ بعدازاں ہم لوگ ہسپتال آرہے تھے کہ ان لوگوں نے گاڑیوں پر بھی حملہ کیا۔ ملزمان نے گل خطاب کو بدترین تشددکا نشانہ بناکر قتل کردیا۔ جبکہ گھر میں پندرہ سے زائد افراد کوشدیدزخمی کیا۔ پولیس چوکی ڈی ایچ کیو کے مراسلے پر تھانہ بگنوتر میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ تھانہ بگنوتر کے ایس ایچ او علی خان جدون نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان ولی استان ولد شیرزمان اوراس کے تین بیٹوں عمران، عدنان اور سعد کو گرفتار کرلیا۔ مقتول گل خطاب کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!