پلاٹ کے تنازعہ پرنڑیاں میں دوگروپوں میں فائرنگ۔ مزدورقتل۔ دوسراشدیدزخمی۔

ایبٹ آباد:تھانہ کینٹ کی حدود نڑیاں میں جائیداد تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم گولیاں لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل ملزمان فرار کینٹ پولیس نے دونوں اطراف سے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز نڑیاں کے رہائشی ٹھیکیدارراشد اور وحید کے درمیان نڑیاں اقبال پلازہ کے قریب واقع منتازع پلاٹ پر تنازعہ چلا آ رہا تھا جس پر گزشتہ روز راشد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پلاٹ پر تعمراتی کام کروا رہا تھا کہ اسی دوران حامد واحید بھی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آ گیا اور راشد اور اس کے ساتھیوں کو تعمراتی کا کرنے سے روکنے کو کہا جس پر دونوں گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی شروع ہو گئی خو دیکھتے ہی دیکھے خونی لڑائی میں تبدیل ہو گئی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر آتشِ  اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی۔

جس کے نتیجے میں ہریپور بگڑہ کا رہائشی 33 سالہ صداقت ولد عدالت جبکہ دوسری جانب سے  26 سالہ حامد ولد وحید شدید زخمی ہو گئے تمام ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں صداقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا کینٹ پولیس نے خونریز واقعہ میں ملوث سردار راشد، سردار ذاکر اور زخمی حامد کو گرفتار کر لیا ہے اور دونوں اطراف سے 302,اور324کے مقدمات درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!