ڈکیتی کے دوران ایک ڈاکو ہلاک۔ تین گرفتار۔ دوگاڑیاں اور اسلحہ برآمد۔

ایبٹ آباد:ڈکیتی کے دوران ایک ڈاکوہلاک۔ تین گرفتار۔ دوگاڑیاں اور اسلحہ برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر اورمنگل کی درمیانی شب حویلیاں کے علاقہ سوکہ نئی آبادی جھنگڑا روڈ تمریز خان ولد اورنگزیب کے گھر چار مسلح ڈاکوگھس گئے اور مدعی کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ نقدی لے کر بھاگ نکلے۔اس دوران مدعی کے شور شرابے پر دوران فائرنگ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے گروہ کا ایک رکن سلیم ولد صابر سکنہ بالڈھیر سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔جس کے قبضے سے ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔

مدعی کی رپورٹ پر تھانہ حویلیاں میں مقدمہ علت 1436 جرم 458/382/324/302/34 پی پی سی درج رجسٹرڈ، وقوعہ کے بعد ایبٹ آباد پولیس نے حویلیاں کے مقام پر ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے دیگر وقوعہ میں ملوث دیگر تین ساتھیوں عابد شاہ ولد رستم شاہ سکنہ محلہ بلال سلطان پور، عبدالحمید ولد عبدالکریم سکنہ چہان بگنوتر، محمد خطاب ولد محمد شوکت سکنہ کھولے چونا کاری نواں شہر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی سوزوکی نمبری 4244 اور کیری ڈبہ نمبر 0374 برآمد کر لیا گیا جبکہ دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں جس پر ضلع بھر میں چھاپہ زنیوں کا سلسلہ جاری ہے اہم پیشرفت متوقع ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی نے ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد ملک اعجاز، ڈی ایس پی حویلیاں، ڈی ایس پی کینٹ، ایس ایچ او حویلیاں اور کینٹ کے ساتھ ساتھ کاروائی میں حصہ لینے والے ایلیٹ فورس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور ریوارڈ کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!