ہزارہ موٹروے پرگاڑی الٹنے سے فرسٹ ایئر کاطالبعلم جاں بحق۔ چھ نوجوان زخمی۔

ہری پور/ایبٹ آباد:ہزارہ موٹروے پرگاڑی الٹنے سے فرسٹ ایئر کاطالبعلم جاں بحق۔ چھ نوجوان زخمی۔ اس ضمن میں مانگل کے رہائشی کمانڈرفیضان جدون نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ منگل کی شام ہم لوگ اسلام آباد سے براستہ موٹروے ایبٹ آباد کی طرف آرہے تھے کہ شاہ مقصود انٹرچینج سے تین چارکلومیٹرپہلے ایک گاڑی الٹی ہوئی تھی۔ ہم لوگوں نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کوکالیں کیں لیکن کوئی بھی نہیں آیا۔ ایک نوجوان مردہ حالت میں موجودتھا۔ جبکہ دیگرچار زخمی تھے۔ جنہیں ہم لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہری پور کی ہسپتال میں منتقل کیا۔

وائس آف ہزارہ کی ٹیم نے نوجوانوں کے بارے میں چھان بین کی تو معلوم ہواکہ جاں بحق ہونیوالے نوجوان کا نام محسن ولد سعیدسکنہ دوبتھرایبٹ آباد تھا۔ جوکہ آرام باغ ایبٹ آباد میں رہائش پذیر اور ایبٹ آباد کے ایک نجی کالج کا فرسٹ ایئر کاطالبعلم بتایاجاتاہے۔ زخمیوں میں دوسگے بھائی اسامہ،احتشام پسران جہانگیر ساکنان کیہال ایبٹ آباد، سرداراحمد سکنہ نملی میراایبٹ آباد،اسامہ ولد محمد اشفاق سکنہ سیاں داکٹھہ، جلال ولد وحید سکنہ سپلائی، سردار احمد ولد سردار عامر سکنہ نملی میرااور ولید ولد طفیل سکنہ ڈھوڈیال، نواں شہر ایبٹ آبادشامل ہیں۔ زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کردیاگیاہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ اوورسپیڈ کے دوران گاڑی ٹائرپھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

Facebook Comments