سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کی زیر صدارت ڈی پی او ز کیساتھ آئن لائن میٹنگ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزار ہ ریجن میرویس نیاز نے وزارت داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں و غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے متعلق ایکشن پلان پر عملدآمد کے حوالے سے ہزارہ ریجن کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران کیساتھ آئن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا۔ڈی آئی جی ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے اس میٹنگ کی صدارت کی تمام ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں حصہ لیا۔ڈی آئی جی ہزارہ ریجن نے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایکشن پلان وضع کیا گیا ہے تمام ڈی پی اوز ان پر سختی سے عملدآمد کریں اور جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہزارہ ریجن میں ملکی تعمیر و ترقی کیلئے جاری ہیں ان کی سیکورٹی اور ان پرجیکٹس پر کام کرنے والے تمام ورکز خواہ و غیر ملکی ہوں یا اندرون ملک کے تمام افراد کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں اور سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔غیر ملکی عہدیداران،آرمی افسران و دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ سیکیورٹی کے متعلق ہفت روزہ میٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ریاست مخالف سرگرمیوں اور شرپسند عناصر پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔سی پیک پراجیکٹ و دیگر ترقیاتی منصوبے ملکی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اور ان پر کام کرنے والے فارنرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے کوئی بھی ناخوشگوار واقع ہمارے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو متاثر کرتا ہے اور ملکی بدنامی کا باعث بھی بنتا ہے اس لئے ہم سب کی عزت اور ملک کی بقاء اسی بھی ہے کہ ہم الرٹ رہیں اور دیگر انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام جاری رکھیں اور پہلے سے بہتر انداز میں کام کریں۔پراجیکٹس سائٹس اور رہائشی ایراء میں ایس او پیزپر سختی سے عملدآمد کروائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!