ڈی ای اوزنانہ ایبٹ آبادکی غفلت۔ گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول بنوٹہ میں دو بچیاں زیرتعلیم۔

ایبٹ آباد: ڈی ای اوزنانہ ایبٹ آبادکی غفلت۔ گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول بنوٹہ میں دو بچیاں زیرتعلیم۔ دوبچیوں کوپڑھانے کیلئے دو ٹیچرز تعینات۔ اس ضمن میں یونین کونسل پٹن کلاں کے گاؤں بنوٹہ کے مکینوں محمد سدھیر ولد میر عالم، محمد طفیل ولد چن زیب، محمد عدنان ولد محمد اسحاق، ندیم ولد اورنگزیب، محمد سہیل ولد چن زیب اور محمد اجمل ولد عبدالقدیر نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو دی جانیوالی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیاہے کہ ان کے گاؤں بنوٹہ میں گورنمنٹ گرلزپرائمری اسکول بنوٹہ میں صرف دو بچیاں زیر تعلیم ہیں۔ اور ان دو بچیوں کو پڑھانے کیلئے دو ٹیچرز تعینات ہیں۔ سکول میں چونکہ تعداد کم ہے۔ اس لئے یہ سکول سرکاری خزانے پر ایک بوجھ ہے۔ اس سکول کیساتھ ہی دو منٹ کی مسافت پر لڑکوں کا پرائمری اسکول ہے۔ ان دوبچیوں کو اس سکول میں داخل کروایاجائے اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بنوٹہ کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!