ٹی ایم اے نے راتوں رات فوارہ چوک میں تعمیر کئے جانیوالے کیبن مسمار کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹی ایم اے نے راتوں رات فوارہ چوک میں تعمیر کئے جانیوالے کیبن مسمار کردیئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایبٹ آباد فوارہ چوک میں تجاوزات مافیہ نے بغیر کسی اپروول کے فوارہ چوک میں کیبن لگانے کا کام شروع کیا۔مقامی لوگوں کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے حکم پرٹی ایم اوافضل خان عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔اورتمام غیر قانونی لگائے جانے والے کیبن اکھاڑ دیئے گئے۔اس موقع پر ایڈمن ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے اس جگہ پرکیبن یا کسی بھی کنسٹرکشن کی اجازت نہیں دی گئی۔نہ ہی مالکان نے اس جگہ پر کیبن لگانے کی اپروول ہم سے لی جس پر آج رات کو ہی ہم نے یہاں موقع پر آ کر کیبن اکھاڑ دیئے۔

ٹی ایم او ایبٹ آباد محمد افضل کا مزید کہنا تھا کے میں اپنے ادارے کے ملازمین کو سلام پیش کرتا ہوں جو رات 12 بجے بھی یہاں پہنچے اور اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں انکا کہنا تھا کے ہم ایبٹ آباد شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر رہے ہیں اگر یہ جگہ لیگل ہوئی تو ہم اس جگہ کے مالکان کو یہاں لیگل طریقے سے کیبن کی اجازت دے دیں گے بصورت دیگر کسی کا نام استعمال کر کے یا سیاسی اثرورسوخ سے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کے وہ بغیر لیگل اپروول کے ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی حدود میں غیر قانونی کیبن لگائیں یا کوئی بھی تعمیرات کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!