پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان کو شکست: الیکشن کمیشن نے راجہ نصیر کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد نے بانڈہ پھگواڑیاں سے نومنتخب چیئرمین و ممبر تحصیل کونسل راجہ نصیر احمد کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے گزشتہ انتخابی نتائج کو درست قرار دیا اور راجہ نصیر کو فاتح قرار دے دیا۔
مسلم لیگ ن کے ضلع جنرل سیکرٹری شفیق اعوان کو ایک بار پھر 22ووٹوں سے شکت مل گئی۔ طاہر اقبال مسلسل تیسرے نمبر پر ہی رہے۔ذرائع کے مطابق 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ویلج کونسل بانڈہ پھگواڑیاں سے راجہ نصیر احمد 608 ووٹ لیکر بانڈہ پھگواڑیاں کے چیرمین و تحصیل ممبر منتخب ہوگئے تھے جبکہ انکے مدمقابل مسلم لیگ ن کے ضلع جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان 587 ووٹ لیکر دوسرے طاہر اقبال 556 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے جس کے بعد ملک شفیق اعوان اور طاہر اقبال نے چیف الیکشن کمیشن کو ری ٹوٹلنگ کی درخواست دے رکھی تھی جس کے بعد تمام امیدواروں کے وکلاء نے اپنے اپنے درائل پیش کئے تھے جس کا الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کردیا تھا گزشتہ روز الیکشن کمیشن اسلام آباد نے ویلج کونسل بانڈہ پھگواڑیاں سے نومنتخب چیرمین و ممبر تحصیل کونسل راجہ نصیر احمد کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے گزشتہ انتخابی نتائج کو درست قرار اور راجہ نصیر کو فاتح قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے راجہ نصیر احمد ویلج کونسل بانڈہ پھگواڑیاں کے چیرمین/تحصیل ممبر منتخب ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن میں تحصیل ممبر راجہ نصیر احمد کی طرف سے کامران گل ایڈووکیٹ جبکہ شفیق اعوان کی طرف سے ملک نعمان ایڈوکیٹ اور ملک امجد ایڈوکیٹ نے اپنے دائرل پیش کیئے تھے جس کے بعد چیف الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کردیا تھا جو گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ دیتے ہوئے گزشتہ انتخابی نتائج کو درست قرار دیا راجہ نصیر احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے علاقہ کا پہلے بھی نائب ناظم رہ چکا ہوں اپنے ویلج کونسل میں پہلے بھی ترقیاتی کام کروائے ہیں جس طرح مجھے میری ویلج کونسل کے لوگوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر مجھے تحصیل ممبر بنایا ہے میں انشاء اللہ اپنی ویلج کونسل کے لوگوں کو کھبی تنہا نہیں چھوڑوں گا راجہ نصیر احمد نے اپنی طرف سیاہلیان بانڈہ پھگواڑیاں کو مبارک باد پیش کی گئی۔واضح رہے 2015 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی ملک شفیق اعوان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیتھے اس وقت بھی ملک شفیق اعوان کو آزاد امیدوار کامران گل ایڈوکیٹ سے 22ووٹوں کی شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!