ایبٹ آباددو سو کے قریب افراد کا سوزوکی پر پتھراؤ۔ہوائی فائرنگ۔12 افراد شدید زخمی۔

ایبٹ آباد:بگنوتر میں دو سو کے قریب افراد کا سوزوکی پر پتھراؤ۔ہوائی فائرنگ۔12 افراد شدید زخمی۔ہسپتال منتقل۔ایک نوجوان اغوا ء۔مقامی لوگوں کا احتجاج۔سوزوکی کے شیشے اور دروازے بھی توڑ ڈالے۔سولہ افراد کے خلاف مقدمہ درج۔۔ملزمان فرار۔آئی جی کے پی کے سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز نتھیاگلی سے سوزوکی نمبری RIS.2755 ایبٹ آباد کی طرف آرہی تھی کہ جو بگنوتر کے مقام پر بگنوتر موڑ میں پہنچی تو وہاں پر دو سو کے قریب مسلح افراد ڈنڈے اور لوہے کے تیز دار آلہ لیکر کھڑے تھے۔جنہوں نے سوزوکی پر حملہ کرکے پتھراؤ شروع کردیا۔سوزوکی میں سوار نعمان،ندیم، ولید،حسام، دانش سمیت دیگر پانچ مسافرزخمی ہوئے،جن کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔جبکہ ایک نوجوان عمران کو گن پوائنٹ پر اغوا بھی کرلیا گیا۔پولیس کے اعلی افسران اور ایبٹ آباد اکاؤنٹ آفس کے اعلی افسر کی پشت پنائی کی وجہ سے بگنوتر پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کررہی۔ اس سے قبل پہلے بھی دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس قبل ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر بھی دراخواست لیکر گیا تھا لیکن ملزمان کی طرف سے ہمارے خلاف ہی مقدمات درج کئے گئے جس پر زخموں نے آئی جی کے پی کے وزیراعلی کے پی کے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا پولیس کی طرف سے یوسف اونگزیب منصف جمیل ارباب یاسر عامر اسامہ جنید عارف طارق دانش سمیت سولہ افراد کے خلاف اطلاع رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!