شارٹ سرکٹ سے ٹیوٹاہائی ایس جل کر خاکستر۔ ڈرئیور جھلس گیا۔

ایبٹ آباد:شارٹ سرکٹ سے ٹیوٹاہائی ایس جل کر خاکستر۔ ڈرئیور جھلس گیا۔ایمبولینس کی عدم موجودگی پرمقامی لوگ سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ابرار استاد نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی میں سیر و تفریح کیلئے تھانہ شیروان کی حدود میں واقع مانگل میں گئے۔ جہاں شارٹ سرکٹ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور پوری گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔ جبکہ گاڑی کا ڈرائیور بھی بری طرح جھلس گیا۔مقامی لوگ تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کی ایمبولینس کو کالیں کرتے رہے۔ لیکن ڈرائیور نے کال ریسو نہیں کی۔ آر ایچ سی شیروان کی ایمبولینس گاڑی ڈرائیور نہ ہونے کی وجہ سے موقع پر نہ پہنچ سکی۔ جبکہ علاقے میں کرائے کی گاڑیاں بھی موجود نہ ہونے کی وجہ سے جھلسنے والے ڈرائیور کو ہسپتال پہنچانے میں سخت مشکلات پیش آئیں۔اہلیان علاقہ نے ڈی ایچ اوایبٹ آباد سے RHC شیروان کی ایمبولینس کی ہسپتال میں غیر موجودگی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب اہلیان علاقہ نے چیئرمین تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے ایم ڈی شکیل احمد تنولی سے درخواست کی ہے کہ تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کی ایک ایمبولینس کو RHC شیروان میں کھڑا کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کسی بھی مریض کو بروقت ریسکیو کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!