چہڑگلی میں مسلح نقاب پوشوں نے مسافروں سے ایک لاکھ کی نقدی لوٹ لی۔پولیس بے بس۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ)تھانہ ناڑہ کی حدود چہڑھ گلی میں راہزنی کی بڑی واردات چور ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تقریبا 3 بجے تھانہ ناڑہ کی حدود چہڑھ گلی بڑا موڑ پر تین نقاب پوش افراد نے اسلحے کے زور پر گاڑی کو روک کر تین افراد سے تقریبا ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور تین عدد موبائل چھین لئے گاڑی میں اس وقت 3 عورتیں بھی موجود تھیں ڈاکوؤں نے عورتوں سے کہا کہ ہم بھی ماوں بہنوں والے ہیں آپ بیفکر ہوکر بیٹھی رہیں آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نقاب پوش رقم لوٹنے کے بعد جب جانے لگے تو انہوں نے تین موبائل واپس کر دئیے جلد بازی میں ایک موبائل چور کے موبائل سے تبدیل ہوگیا اس کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے شخص نے بلا کر واپس چور کو لوٹا دیا۔

چوروں اور لٹنے والے افراد کے درمیان احساس اور خیال کی یہ مثال شاید پہلے دیکھنے سننے میں نہ آئی ہو۔اس روڈ پر پہلے بھی متعدد رہزنی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں جس میں مختلف علاقوں کے باسی لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو چکے ہیں اسی مقام پر کلانڈہ کا ایک شخص چوروں سے مقابلے میں شہید ہو چکا ہے آبشاروں کی دریافت کے بعد اس روڈ پر پاکستان بھر اور دنیا کے کئی ممالک کے سیاح سفر کرتے ہیں اگر خدانخواستہ کسی غیر ملکی کے ساتھ ایسا واقعہ رونما ہو گیا تو عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا سبب بن سکتا ہے یہاں پر کچھ عرصہ پولیس چوکی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا لیکن نفری کم ہونے سے پولیس کی پیٹرولنگ نظر نہیں آ رہی عمائدین علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرک پولیس آفیسر ایبٹ آباد اور ڈی ایس پی حویلیاں ایمرجنسی بنیادوں پر چہڑھ گلی اور میرا کیالہ کے مقام پر مستقل پولیس چوکیاں قائم کریں تاکہ آئندہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!