ڈپٹی کمشنر کے کے جعلی دستخط سے پچاسی لاکھ روپے ہتھیا نے والا پٹواری ساتھی سمیت گرفتار۔

ہری پور(یاورحیات)ڈپٹی کمشنر کے کے جعلی دستخط سے پچاسی لاکھ روپے ہتھیا نے والا پٹواری ساتھی سمیت گرفتار اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا مزید ساتھیوں کی گرفتاری بھی متوقع اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس میں بتایا گیا کہ پٹواری جعلی دستخط کے زریعے پچاسی لاکھ روپے سے زائد کی رقم کو خردبرد کرنا چاہتا ہے جس پر اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے پٹواری خالدمحمود اوراسکے ساتھی نزاکت کو اینٹی کرپشن نے گرفتارکیا اینٹی کرپشن حکام نے بتایا ہے کہایورڈنمبر105سال2010کی رقم جوکہ ہتھیانے کیلئے جعلی جعلی دستخط کئے گئے ملزم ریکوزیشن پٹواری کا ایک روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

خیبر پختوانخواہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان زمان خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائم کیڈٹ سہیل خان کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ہر ی پور نے کاروائی کی ہے ملزمان کا مران نزاکت اور خالد محمود ریکوزیشن کو گرفتار کر کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ملزمان نے با ہمی ملی بھگت کرتے ہوئے ایواڈ 105سال2010کی رقم مبلغ857000 روپے کا ڈپٹی کمشنر ہری پور کے جعلی دستخطوں سے وو چر تیار کیا جن کے خلاف ڈپٹی کمشنر ہری پور نے خیبر پختوانخواہ کے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو تحر یری درخواست دے رکھی تھی ملزمان کے خلاف مقدمہ رجسٹر کر لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے اینٹی کرپشن حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشاف کی توقع ہے ملزمان کے انکشاف پر محکمہ ریکوزیشن ہری پور کے مزید ملزمان کی گر فتاری بھی متوقع ہے جن میں پٹواریوں سمیت دیگر محکموں کے افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں ادھر زرائع نے بتایا ہے کہ معاملہ پچاسی لاکھ روپے کا نہیں ہے پانچ کروڑ سے زائد کی رقم خرد برد کی گی ہے جس میں مختلف محکمہ کے کرپٹ اہلکار بھی شامل ہیں

Facebook Comments