ہمارا فیس بک پیج

پٹواریوں نے روزانہ دوگھنٹے ڈپٹی کمشنر کے دفترکے باہردھرنادینے کے اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پٹواریوں کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا روڈ بلاک روزانہ کی بنیاد پر 2گھنٹے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا مظاہرین کا ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو تبدیل کرنے کا مطالبہ ایک ماہ سیپٹواریوں کی ہڑتال جاری تنخواہ بند ہونے کی وجہ سے ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے پٹواریوں نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا ہزارہ ڈویژن صدر حنیف گل,جنرل سیکرٹری شاہد خان, زیشان جدون, ثاقب خان, تنویر حسین, گلنواز عباسی نے احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر ہمیں سول نافرمانی کی جانب دھکیل رہا ہے ایک ماہ سے تنخواہ بھی بند کر دی ہے عوام کی مشکلات کا زمہ دار نااہل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ہیں ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کریں گے گزشتہ ماہ عدالتی حکم پر انتقال کیا جس پر محکمہ انٹی کرپشن نے پٹواریوں کے خلاف FiR درج کی جس پراحتجاجی مظاہرہ شروع کیا ہے عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو کر رہ گئے مظاہرین نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سے روزانہ صبح 10.30بجے سے دن 12.30تک ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنا اور احتجاج کا عمل جاری رکھیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ندیم ناصر پر عائد ہو گی۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!