پین کے صدر اورجنرل سیکرٹری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانتیں کروالیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک پین ضلع ایبٹ آباد کے صدر نقیب اللہ خان اور جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال، سینئر نائب صدر رحمت تنولی اور پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی ہزارہ زون کے ممبر شوکت محمود، ذیشان عارف، بلال اور شاہد اقبال نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔ ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے تین اپریل کے روز احتجاجی مظاہرہ کرنے کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے تھے۔ جن میں 188/341/34 PPC زیر دفعہ NDMA 33(B) شامل ہیں۔ مذکورہ رہنماؤں نے اپنے وکیل اسد خان جدون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی معیت میں 80 ہزار روپے فی کس ہمراہ دو ضمانتی افراد ضمانت کی استدعا کی۔جس پر عدالت ایڈیشنل سیشن جج VII جناب ندیم محمد نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی اور آئندہ سماعت 17اپریل کو حاضر عدالت ہونے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!