علی خان جدون اور قلندرلودھی شیروان گراؤنڈ کی بندش کا مسئلہ حل کریں: نوجوانوں کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد:حکومت پاکسان کا نعرہ میدان آباد ہسپتال ویران صرف نعرہ بن کر ہی رہ گیاشیروان گراؤنڈ کی بندش سے نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگ گیاکھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے نوجوان نسل غلط سرگرمیوں کی طرف راغب ہونے لگی اگر گراؤنڈ اسی طرح غیر آباد رہے تو وہ وقت دور نہیں جب چھوٹے چھوٹے بچے منشیات کے عادی ہوں گے اور چوریاں ڈکیتیاں بڑھیں گی وقت تقاضا کرتا ہے کہ نوجوان نسل کو غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیئے علاقے کے گراؤنڈ آباد کرنے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مستقبل کے ہونہار بچے اپنا فالتو وقت کھیلوں کی سرگرمیوں میں گزار کر اچھی اور بہتر نشونما پاسکیں اہلیان شیروان ضلعی حکومت مقامی سیاسی قیادت صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی اور ایم این اے علی خان جدون شیروان میں بچوں کے لیئے گراؤنڈ کو کھولنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!