کورونا وایرس سے بچاؤ کیلے کنج گراؤنڈ میں سنٹربنانے کا فیصلہ۔ شہری سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد: کورونا وایرس سے بچاؤ کیلے کنج گراؤنڈ میں سنٹربنانے کا فیصلہ۔ شہری سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ضلعی افسر محکمہ صحت، ڈپٹی ڈی ایچ او، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم،او اور واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے ضلع ایبٹ آباد میں 04 مختلف مقامات جن میں ایوب ٹیچنگ کمپلیکس، ڈی ایچ کیو ہسپتال، کنج فٹ بال گراونڈ جہاں چاروں طرف آبادی ہے ہاسٹل بلڈنگ اور سوشل ویلفیئر بلڈنگ نزد فوارہ چوک میں قرنطینہ سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں صحت کی تمام سہولیات مسیر ہوں گی اور ضرورت پڑنے پر لوگوں کو علاج معالجے کے لیے یہاں رکھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ ٹی ایم اے اور واسا اپنے اپنے ایریا میں پانی کی فراہمی،گلی محلوں کی جراشیم کش لوشن کے زریعے صفائی، جراثیم کش سپریاور دیگر امور پر خاص توجہ دیں گے تا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو کم از کم کیا جا سکے۔ تاہم دوسری جانب ایبٹ آباد شہر کے وسط میں واقع کنج فٹ بال گراؤنڈ میں قرنطینہ سنٹربنانے پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ اور آبادی سے دور سنٹر بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!