واپڈا میں میٹر ریڈر کی بھرتیوں کے لیئے ٹیسٹ شیڈول جاری کردیا گیا

ایبٹ آباد:واپڈا میں میٹر ریڈر کی بھرتیوں کے لیئے ٹیسٹ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے مرکزی مقام ایبٹ آباد میں میں میٹر ریڈر کی بھرتی کے لیئے8مارچ 2020 کو ٹیسٹ کے لیئے CTS کی جانب سے چار سینٹر مقر کردیئے گئے ہیں 1گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمر1 ایبٹ آباد 2گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز منڈیاں ایبٹ آباد 3گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 ایبٹ آباد گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سابقہ ہائی سکول نمبر 2 ایبٹ آباد مزکورہ بالا سینٹر میں مختلف شفٹوں میں صبح 8 بجے سے شام 5:30 بجے تک ٹیسٹ لیئے جائیں گے جن امیدواروں نے میٹر ریڈر کی بھرتی کے لیئے اپلائی کیا تھاCTS کی جانب سے ان کو SMS اطلاع کر دی گئی ہے۔جن امیدواروں کو بذریعہ SMS اطلاع نہیں ملی ان کو چاہیے کہ وہ CTS کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنا اندراج معلوم کریں یا 0512120100سے معلومات حاصل کریں اگر وہا اندارج نہ پایا گیا تو ان امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے قریبی سینٹر بمعہ بینک یا پوسٹ آفس اصلی رسید کے ہمراہ تشریف لے جائیں ان کو موقع پر رول نمبر دیا جائے گااور ٹیسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سے کسی بھی امیدوار کو محروم نہیں ہونے دیا جائے گا جو امیدوار ٹیسٹ پاس کرے گا وہ ہی میرٹ لسٹ میں شامل ہوگاکسی بھی طرح کا لین دین کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا بھرتی خالص میرٹ کی بنیاد پر ہوگی تاکہ حقدار کو اس کا حق مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!