جھنگی لمبابانڈہ سے ٹرانسفارمر اتار کر تانبے کی قیمتی تارچوری کرلی گئی۔

ایبٹ آباد: ٹرانسفارمر چور رات کی تاریکی میں یونین کونسل جھنگی کے گاؤں لمبا بانڈہ کے روڈ کے کنارے نصب ٹرانسفارمر پر ہاتھ صاف کر گئے۔ چور ٹرانسفارمر کی کوائلیں اور دیگر سامان ساتھ لے گئے اور ڈھانچہ واپڈا کے لیے تحفہ چھوڑ گئے۔ اس ضمن میں اہلیان علاقہ نے جب واپڈا آفس سے رابطہ کیا اور محکمہ کی طرف سے چوری کی FIR کٹوانے کا مطالبہ کیا تو واپڈا اہلکار کبھی کہتے کہ یہ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے اور کنسٹرکشن والے کہتے کہ آپریشن والوں کی ذمے داری ہے اور حیل و حجت سے کام لیتے رہے اور اپنی ہی ملکیتی چیز کی چوری کی رپورٹ درج کروانے نہ آئے۔

واپڈا کے اس طرز عمل پر اہل علاقہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔اہل علاقہ نے تھانہ میرپور میں اطلاعی رپورٹ درج کرا دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس ٹرانسفارمر کا نعم البدل دیا جائے تاکہ علاقہ کی بجلی بحال ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!