ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے اور جنسی زدیاتی کیس کے مرکزی ملزم حماد خورشید کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج 4چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے خارج کر دی ملزم کی جانب سے متحرمہ سحرش حبیب دلازاک جبکہ مستغیثہ کی جانب سے نواجوان قانون دان اویس خان علی زئی نے درخواست کی پیروی کی ذرائع کے مطابق 8 ماہ قبل گلیات کیساتھ تعلق رکھنے والی طالبہ کوحماد خورشید ولد خورشید نے بلیک میل کرکے ویران جگہ پر بذریعہ فون بلایا اور اپنے دوست دانیال ربانی کو بھی بلا کر طلبہ کے ساتھ زبردستی جنسی زدیاتی کا نشانہ بنایا اور اپنے دوست دانیال ربانی اور طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جس تھی اور بعد ازاں طلبہ سے رقم اور زیورات بھی ہتھیا لیے۔جس پر طلبہ کی بہنوئی کی رپورٹ پر تھانہ بگنوتر پولیس نے زیر دفعہ 376/419.420.53.CpA.34ppc کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا اور ملزم دانیال ربانی کو گرفتار کر لیا تھا۔جبکہ ملزم حماد خورشید نے عدالت ایڈیشنل سیشن جج 1 سے اپنی عبوری ضمانت کروا لی تھی جبکہ ملزم دانیال ربانی کی درخواست ضمانت چائلڈ کورٹ اور بعد ازاں عدالت عالیہ نے بھی منسوخ کر دی ملزم حماد نے اپنی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری عدالت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں دائر کی جس پر 15جنوری کو عدالت نے وکلاء کے دالائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسکی گزشت روز تاریخ پیشی مقرر تھی عدالت نے گزشتہ روز ریکارڈ کی روشنی میں اور وکلا کے دالاہل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم حماد کی درخواست ضمانت منسوخ کر دی۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) نئے ڈی پی او کی تعیناتی: مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کیخلاف مہم تیز کردی۔متعدد منشیات سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں منشیات فروشوں کو پچھلے کافی عرصہ سے ڈھیل ملی ہوئی تھی۔جس کی وجہ سے منشیات فروش بے خوف ہوکر […]