ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابقہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ۔ پھل گلاب روڈ پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ میران شاہ، جنوبی وزیرستان کے رہائشی قلندرخان ولد شہزاد گل نے پھل گلاب روڈ پر رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ منگل کی شام نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قلندر خان کو سابقہ دشمنی پر قتل کیا گیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے الماس خان، ایس ڈی ایف او امان اللہ خان، حلقہ پٹواری، ٹی ایم اے انکروچمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ […]