پائن ہلز ماضی کی طرح اس سال بھی اچھے نتائج دے گا: بلال سیٹھی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پائن ہلز پبلک سکو ل اینڈ کالج کے ایڈمنسٹریٹر محمد بلال سیٹھی نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں اساتذہ کا کردار اہم ہے اس پیشے سے وابستہ افرا مسلسل عبادت کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا اور انہوں نے کہاکہ اساتذہ معاشرے میں روحانی والدین کا درجہ رکھتے ہیں طالب علم ان کی روحانی اولاد ہوتے ہیں اساتذہ اپنے طالبعلموں کو علم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں اور ان کی اخلاقی تربیت کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں اس لئے طالبعلم اپنے اساتذہ کا جتنا بھی احترام کریں کم ہے اساتذہ کے احترام کا حق ادا نہیں کیاجاسکتا ایڈمنسٹریٹر محمد بلال سیٹھی نے اساتذہ کو اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے محمد بلال سیٹھی نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ اساتذہ اپنی شاندار کارکردگی سے پائن ہلز کا نام روشن کرینگے پائن ہلز ماضی کی طرح اس سال بھی اچھے نتائج دے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!